عثمان علیم: ابیکس کنسلٹنٹ کے تعاون سے لمزیونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا دو روزہ اے پی آئی ہیکاتھون کا آخری روز، ملک بھر سے انٹرپرینیور ز نے شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق ابیکس کنسلٹنٹ کی جانب سے لمزیونیورسٹی میں ٹیلی نار، پاکستان بنک، جے ایس بنک اور ایزی پیسہ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے دو روزہ اے پی آئی ہیکاتھون کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کے پہلے ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیز کو لمز یونیورسٹی میں ابیکس کنسلٹنٹ کے اشتراک سے کرایا گیا۔ جس میں ٹیلی نار، پاکستان بنک، جے ایس بنک اور ایزی پیسہ نے نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ اے پی آئی کے دوسرے روز میں25 سے زائد ٹیموں نے ایپلیکیشن کوڈنگ میں حصہ لیا۔ 200 سے زائد ایپلیکیشن کو مقابلے کا حصہ بنایا گیا۔
اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ابیکس کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کے اہتمام سے چھوٹے سافٹ ویئر ڈیویلپرز کو بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنی ایپلیکیشنز کو دکھانے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ایپلیکیش ڈیویلپمنٹ مقابلوں میں حصہ لینے اور فاتح ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔