ویب ڈیسک :کراچی میں دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کی بندش اور بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کے بحران کا خدشہ بڑھنے لگا، دھابیجی پمپنگ سٹیشن کو بجلی فراہم کرنیوالے متعدد 11 کے وی فیڈرز خرابی کا شکار ہیں جبکہ مرکزی فیڈرز فالٹ اور کیبل میں خرابی کے باعث پانی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بریک ڈائون کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔ کے تھری پمپ ہاؤس میں بجلی کا بریک ڈاؤن دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا جس کی وجہ سے 4 میں سے 3پمپ بند ہوگئے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، کہنا کہ پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی کی بندش کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔