ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز نے ملکی معیشت کو چلانے کیلئے بھاری ٹیکسوں کو کم کرنے کی تجاویز دے دیں

گوہر اعجاز نے ملکی معیشت کو چلانے کیلئے بھاری ٹیکسوں کو کم کرنے کی تجاویز دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم  : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ملکی معیشت کو چلانے کے لیے بھاری ٹیکسوں کو کم کرنے کی تجاویز دے دیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ریئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے اور سیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت کو چلانے کے لیے ٹیکسوں کی شرح کو کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ اس وقت گلاس ، سیمنٹ اور ٹائلز کی آدھی انڈسٹری بند پڑی ہوئی ہے ، پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے ، پاکستان میں 500 ارب ڈالرز کی ہاوسنگ انڈسٹری موجود ہے۔

 گوہر اعجاز نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ٹیکسز کو ختم کیا جائے، ہاوسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کو پانچ فیصد کی گروتھ دے سکتی ہے ، اس سے ایک کروڑ لوگوں کو روزگار میسر آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اس سال 14 ٹریلین روپے کا ٹیکس اکٹھا کرے گا ، یہ 12 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو ہے ، پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسوں کو کم کرنا ہوگا، افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز پر ٹیکس 45 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کیا جائے۔ کارپوریٹ ٹیکسز کو 60 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد پر کیا جائے۔ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کیا جائے۔