ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کرینگے: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کرینگے: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ دہشت گرد روزانہ کئی لوگوں کو شہید کر دیتے تھے، یہاں بم دھماکے ہوتے تھے، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی لیکن ہم دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس ٹریننگ سعید آباد میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی اور جرائم کےخلاف سندھ پولیس نے بھرپور کارروائیاں کی ہیں، سندھ پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کی وجہ سے صوبے میں امن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روزپہلے دادو میں تین بہادر سپاہیوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، صوبے میں چند ماہ میں پولیس کے افسران و جوانوں نے بہادری کی شاندار مثال قائم کی، کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا کو شہید کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جب کچھ سال پہلے دہشت گردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا تو کانسٹیبل شہید ہوئے، پچھلے سال جنوری سے دسمبر تک 1325 پولیس مقابلےہوئے، جن میں 207 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ  اس سال یکم جنوری سے آج تک 115 پولیس مقابلے ہوئے جن میں27 ڈاکوؤں کو ہلاک کیاگیا اور 82 زخمی ہوئے، پولیس نے 81 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 153 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔

مراد علی شاہ  نے مزید کہا کہ امیدکرتا ہوں کہ سندھ پولیس ایسے ہی بہادری سے کام کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کرےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ دہشت گرد روزانہ کئی لوگوں کو شہید کر دیتے تھے، یہاں بم دھماکے ہوتے تھے، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی لیکن ہم دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے ہیں، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔