ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں فیض فیسٹیول کا آج دوسرا روز

لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں فیض فیسٹیول کا آج دوسرا روز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:دسویں فیض فیسٹیول کے دوسرے روز بھی علم و ادب، فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 فیض فیسٹیول میں طلبہ، ادیب، شاعر، اداکار،صحافی اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ملکی مندوبین نے بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

فیسٹیول کے دوسرے روز 20 سے زائد سیشنز منعقد کیے جائیں گے علاوہ زیں فیسٹیول میں بک سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
پروگرام کا آغاز ثقافتی پرفارمنس سے ہو گا۔

مختلف سیشنز میں معروف دانشور، صحافی اور مصنفین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جن میں سیاست میں سوشل میڈیا کے کردار، خواتین کی کامیابیوں، پنجاب کی سیاست، فلسطین کی صورتحال، نئی صحافتی ٹیکنالوجی اور سماجی مسائل جیسے موضوعات پر مکالمے کیے جاٰئیں گے۔

فیسٹیول میں جیولری، دستکاری اور کھانے پینے کے سٹالز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔