حسن علی: صدر آصف علی زرداری 2روزہ دورے پر 17فروری کو لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری لاہور سمیت پنجاب بھر کےنئے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کرینگے جبکہ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں صدر مملکت پارٹی کے وسطی پنجاب کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔