ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان:مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کیلئے مسلسل سرویلینس جاری

رمضان:مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کیلئے مسلسل سرویلینس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر مقررہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم ہیں۔

شہر بھر کی مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کیلئے مسلسل سرویلینس جاری ہے۔ بیسن اور دال چنا کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 69 روپے فی کلو تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ٹماٹر کی سپلائی سندھ سے بہتر ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ آلو کی قیمت 21 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 28 روپے فی کلو تھی۔اسی طرح لیموں 76 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 39 روپے کم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔