سٹی42: بورےوالا میں سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے اور پبلک کو گمراہ کرنے والا پیکا ایکٹ کی پکڑ میں آ گیا۔ اداروں پر" تنقید " کے نام پر نفرت پھیلانے ک والوں کے خلاف سخت کارروائی کی پالیسی کا عملی نفاذ سامنے آنے لگا۔
سرکل پولیس بورےوالا میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں ملوث شخص سوشل میڈیا پر اداروں اور عوام الناس کے درمیان نفرت پھیلا رہا تھا۔
پولیس کی مدعیت میں ماڈل ٹاون تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے متعلق تاحال کوئی اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوئی۔
