ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

19 فروری کو تعطیل کا اعلان

 19 فروری کو تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ 

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر  کو ہوگا ۔ لال شہباز کے عرس پر سیہون میں تین بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں.عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے، ان میں مرد، عورت، بوڑھے، بچے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ دھمال ڈالتے ہوئے مزار کی جانب بڑھتے ہیں۔