ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 اہلکار معطل

شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تھانیدار سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔

پنجاب کے ضلع وہاڑی کےعلاقے بورے والا میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تھانیدار اورپولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر عدالتی حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہو کا سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی بیلف نے پولیس حراست سے شہری کو بازیاب کرایا تھا، پولیس اہلکاروں پر شہری کو حبس بیجا میں رکھنے کا الزام ہے۔