ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کی جیل روڈ پر ریس ویو کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی ۔ 

پولیس کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ آج سہ پہر کام کے دوران پیش آیا تھا، ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ عابد علی، زخمی کی شناخت 32 سالہ جاوید علی کے نام سے ہوئی، دونوں مزدور آپس میں بھائی اور ساہیوال کے رہائشی ہیں۔ متوفی کی میت مردہ خانے، جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔