ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کاتمام ان لینڈریونیوافسران کی ٹریننگ کروانےکافیصلہ

ایف بی آر کاتمام ان لینڈریونیوافسران کی ٹریننگ کروانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف بی آر کی جانب سےتمام ان لینڈریونیوافسران کی ٹریننگ کروانےکافیصلہ کیا گیا ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس ڈیکلریشن تجزیہ، ایف ای ڈی بارے افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ 

ایف بی آرنےان لینڈ ریونیوکےتمام چیف کمشنرز ، ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس کے مطابق سیلز ٹیکس آڈٹ اور اسکا نفاذ سمیت ریکوری ، پراسیکیوشن و دیگر قانونی معاملات بارے تجربہ دیا جائے گا۔ افسران کی تربیت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ٹریننگ سیشن کروائے جائیں گے، تمام فیلڈ فارمیشنز میں دی جانے والےٹریننگ کے حوالے سے ہفتہ وار بنیادوں پر امتحان بھی لیا جائے گا۔

اہلیت کے امتحان کے بعد قابل افسران کی لسٹیں آئی آر آپریشن ونگ کے ساتھ شیئر کی جائے گی، امتحان میں تقریباً 80 فیصد نمبر حاصل کرنیوالےافسران کواس تربیتی مشق سےمستثنی قراردیاجائےگا۔