ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا

افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیا جانے والا سرپرائز سامنے اگیا۔

 ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

پاک فضائیہ کے شیردل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے آسمان میں قوس و قزاع کے رنگ بکھیریں گے۔ 

اس سلسلے میں آج کو طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری رہیں گی تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer