ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائلڈ لائف  انسپکٹر منشی لیاقت علی  کے اعزاز میں  الوداعی تقریب کا انعقاد

وائلڈ لائف  انسپکٹر منشی لیاقت علی  کے اعزاز میں  الوداعی تقریب کا انعقاد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رکن اور سابق گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر کی جانب سے وائلڈ لائف  انسپکٹر منشی لیاقت علی  کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ڈائریکٹر لاہور سفاری زو تنویر احمد جنجوعہ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر شکور احمد منج، وائلڈ لائف فیلڈ سٹا ف ایسوسی ایشن کے سابق صدر چودھری اعجاز علی گجر ،سابق وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال  ودیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق گیم وارڈن پنجاب اور   پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رکن  بدر مینر نے  منشی لیا قت علی کو شیلڈ سے نوازا، انہوں نے منشی لیاقت علی کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگاایسے افسران  سے  محکمہ کے نوجوان ملازمین کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔