ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت

بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  خیبرپختونخوا میں بہت تھوڑے غیر نمائندہ لوگوں کو جمع کر کے کروا دیئے گئے انترا پارٹی الیکشن کی کیس کو دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے اور 11 فروری کی سماعت کا شارٹ آرڈر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انتراپارٹی الیکشن کے کیس کی گزشتہ تمام 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈر بھی اپنی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔ 

گیارہ فروری کی سماعت کے شارٹ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3 درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا ہے۔  پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر جواب جمع نہیں کرایا، بیرسٹر گوہر نے اس درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگا۔

 بیرسٹر گوہر نے عذر پیش کیا کہ جواب جمع کرانے کے لئے ایف آئی اے سے ریکارڈ حاصل کرنا ہے، مرکزی درخواست پر بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کے لئے مزید کے لیے 3 ہفتوں کا وقت مانگا۔  الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کی تین فہتے کا وقت دینے کی درخواست منظور کرلی۔

 اب پی ٹی آئی کے متنازعہ  انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 4 مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی کو سماعت سے پہلے اکبر ایس بابر کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔