ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ چور شہری کی قیمتی گاڑی کے ٹائر چرا کر فرار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور کے علاقے سبزہ زار میں چور شہری کی قیمتی گاڑی کے ٹائر چرا کر فرار ہوگئے۔ 

شہری راشد جاوید نے گاڑی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب پارک کی۔ چور موقع ملتے ہی گاڑی کے دو ٹائر چرا کر فرار ہو گئے۔واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں چوروں کو واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، البتہ ملزموں کا سراغ ابھی تک نہ مل سکا۔