سرگودھا؛ مزدا ٹرک ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

 سرگودھا؛ مزدا ٹرک ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرگودھا کے ضلح کوٹ مومن میں مزدا ٹرک ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور  8 شدید زخمی ہوئے۔ 
مزدا مزدوروں کو لے کر کوٹ مومن آرہا تھا، اسی دوران سیال موڑ کے قریب ٹرک کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثے میں ٹرک میں موجود مزدوروں میں سے 4 جاں بحق ہوگئے، جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے۔ 
 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 8 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کو سرگودھاہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ مدثر ، 28 سالہ راحت، 32 سالہ عثمان اور 45 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی۔