جیمز نیشم اور شکیب الحسن پی ایس ایل کے لئے کراچی پہنچ گئے

 جیمز نیشم اور شکیب الحسن پی ایس ایل کے لئے کراچی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گزشتہ دنوں پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لئیے بنگلا دیش کے آل راؤنڈرشکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے کھیلاڑی جیمز  نیشم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ “پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو سپلیمنٹری پک کے طور پر حاصل کیا ہے۔ وہ 26 فروری تک پاکستان میں رہیں گے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز شکیب الحسن نے بی پی ایل 2023 میں 11 اننگز میں375 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 دوسری جانب جیمز نیشم ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 60 میچز میں 159.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 688 رنز بنائے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer