پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کے نغمے نے دھوم مچادی

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کے نغمے نے دھوم مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا بخار ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور ہر جگہ کرکٹ کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل کون لے اڑے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم ایونٹ میں شامل کراچی کنگز کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا۔ عاصم اظہر اور علی عظمت نے گایا ہے۔

آفیشل نغمے کی ویڈیو میں شعیب ملک، محمد عامر، عماد وسیم، شرجیل خان اور حیدر علی بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 سکور سے شکست دی۔

Bilal Arshad

Content Writer