لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکےبھائی سپرد خاک

Elder brother of Lieutenant General Asif Ghafoor, passed away
کیپشن: Lieutenant General Asif Ghafoor Elder Brother
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکےبڑےبھائی اختراقبال کی نماز نماز جنازہ ادا کردی گئی ، کور کمانڈر لاہور ، ڈی جی رینجرز سمیت اعلی عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔
 لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکےبڑےبھائی اختر اقبال کی نمازجنازہ عسکری نائن کی مسجدمیں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل عبدالعزیز کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل آصف حسین شاہ ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان رفیق ، پی ٹی آئی رہنما عون چودھری ، فیاض الحسن چوہان ، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سمیت سول و عسکری اعلی قیادت سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم اختراقبال کو ڈیفنس فیز7کےقبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer