اسرا خان: پولیس، ڈولفن سکواڈ کام آئی نہ پیرو فورس، شہر میں ڈاکو، چور بے لگام ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کے 34 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 27 موٹر سائیکلیں چوری جبکہ 2 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ ساندہ سے شہری اعجاز الرحمن، لاری اڈا سے جنید خالد کی کاریں چوری ہوئیں۔ نشتر کالونی سے شیراز کی پک اپ، شالیمار سے شہ زور منی ٹرک، کوٹ لکھپت سے قاسم کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ اسلام پورہ میں فیصل سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی گئی، چوہنگ میں ڈاکو شہری عدیل اشرف سے 35 ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
جنوبی چھاؤنی سے محمد عزیز، ہربنس پورہ سے عمران، شاہدرہ سے اشفاق، گلشن راوی سے نوید، نواں کوٹ سے شاہ زیب اور افضل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ شیراکوٹ سے بلال، وحدت کالونی سے حمزہ، اقبال ٹاؤن سے یاسر، ساندہ سے بلال، گلشن اقبال سے عدنان، ملت پارک سے میاں عثمان،سمن آباد سے خرم اور غالب مارکیٹ سے بابر کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔
اسی طرح نشتر کالونی سے اسامہ اور فیصل مانگا منڈی سے ذیشان، گرین ٹاؤن سے ندیم مسیح، نواب ٹاؤن سے ذیشان اور غلام احمد بھی اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ چوہنگ سے شہزاد اور سجاد، سبزہ زار سے عمران، ٹاؤن شپ سے طاہر اور ندیم جبکہ جوہر ٹاؤن سے عمر اور شفاء اللّٰہ کی موٹر سائیکلیں بھی چور لے اڑے۔