ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ

ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ ہائر ایجوکیشن کا پرائیویٹ اداروں میں لیکچرز دینے والے سرکاری اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ، ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے کیسز طلب کرلئے ہیں۔

ڈبل کمائی نہیں چلے گی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ اداروں میں لیکچرز دینے والے سرکاری اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن نے ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے کیسز بھی طلب کر لیے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لیے ڈی پی آئی کالجز اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبل ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے کیسز کو سات روز میں محکمے رپورٹ کیا جائے۔ سرکاری اساتذہ کو بغیر این او سی کسی بھی پرائیویٹ یونیورسٹی اور کالجز میں کلاسز لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

سرکاری ملازمین کسی بھی قسم کا کاروبار یا کسی اور جگہ ملازمت نہیں کر سکتے ہیں۔ آفیشل ڈیوٹی کے دوران نجی تعلیمی اداروں میں سرکاری ملازمین کے لیکچرز دینے پر مکمل پابندی ہے۔