پبلشرز کیلئے بری خبر

پبلشرز کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں پبلشرز کا اجلاس ہوا، منظور شدہ کاغذ کی کوالٹی کے برعکس کتابیں چھاپنے والے پبلشرز کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ میں ایم ڈی رائے منظور حسین ناصر کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پبلشرز اور پیپرمل مالکان نے شرکت کی، اجلاس میں ایم ڈی بورڈ نے واضح طور پر کہا کہ نصابی کتب میں منظورشدہ معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،مینجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین ناصر نے پیپر ملز مالکان کو کہا کہ کاغذ منظور شدہ نمونے کے مطابق ہی ہونا چاہئیے، انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایات کیں کہ وہ پرنٹنگ پریس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور معیار میں کمی کی صورت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ہول سیلز ڈیلرز سے کہا کہ طلباء تک بروقت کتب کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، نصابی کتب کی چھپائی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو جلد از جلد اہداف مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ایم ڈی نے بورڈ کے افسران کو کہا کہ جعلی کتب بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے،منظور شدہ کاغذ کی کوالٹی کے برعکس کتابیں چھاپنے والے پبلشرز کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا نصاب نافذ کر دیا تھا، 19 مضامین کا نیا نصاب بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے، پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک نئے نصاب کو لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے، بورڈ نے پری پرائمری ایجوکیشن، پہلی جماعت سے 8 ویں تک اُردو، پہلی و دوسری جماعت کی جنرل نالج، پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک انگریزی کا نیا نصاب لاگو کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer