سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل

 سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل کر دیئے، کئی کو او ایس ڈی بنا دیا  گیا، اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ کو تبدیل کرکے فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، سیکرٹری پاپولیشن محمدعامر جان کو سیکرٹری آبپاشی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، سیکرٹری معدنیات حسن اقبال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا یا گیا ہے۔

تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے افسر عامر اعجاز اکبر کو سیکرٹری معدنیات لگا دیا گیا ہے، سیکرٹری ماحولیات صائمہ سعید کوفوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، گریڈ اکیس کے افسر زاہد حسین کو سیکرٹری ماحولیات تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی معدنیات محمد اختر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے،ظفر جاوید ملغانی کو ڈی جی معدنیات لگا یا گیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، حکومتِ پنجاب نے ان سیکرٹریوں کو نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کے باعث او ایس ڈی کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer