اووربلنگ کرنیوالے لیسکو ملازمین کی شامت آگئی، پیپکو نے انتہائی سخت فیصلہ کرلیا

اووربلنگ کرنیوالے لیسکو ملازمین کی شامت آگئی، پیپکو نے انتہائی سخت فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - LESCO, Electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا) پیپکو نے شہریوں کو اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

 لیسکو سے 3 سال کے دوران اووربلنگ کرنے والے افسران و ملازمین کو ملنے والی سزاﺅں اور ان کیخلاف تحقیقات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ پیپکو نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر اووربلنگ کرنے والوں کے نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اووربلنگ کے مرتکب افسروں کو الیکٹری سٹی ایکٹ کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔ دو سال قبل ایکٹ میں ترمیم کے بعد اوور بلنگ کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔ تاہم لیسکوکے کسی بھی افسر کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ تحقیقات کے بعد اوور بلنگ کرنے والوں کو صرف شوکاز نوٹس ہی جاری کئے جاتے ہیں۔اسی لیے پیپکو نے محکمانہ کارروائی اور تحقیقات کی تفصیلات بھی لیسکو سے مانگ لی ہیں۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو بھجوائے گئے مراسلہ کے مطابق پیپکو نے گزشتہ دو سال کے دوران اووربلنگ کرنے والوں کی تفصیلات مانگی ہیں، جن میں گریڈ سترہ کے ایس ڈی او سے لیکر گریڈ بیس تک کے جنرل منیجر اور گریڈ ایک سے سولہ تک ملازمین شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer