(راؤ دلشاد) ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا59واں اجلاس منسوخ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا59واں اجلاس 2بجے طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بورڈممبرزکی عدم دستیابی،ورکنگ پیپرکی عدم تیاری پراجلاس منسوخ کیاگیا، لینڈفل سائٹ،ڈمپنگ سائٹ ٹریش کمپیکٹرکرایہ پر لینے کی منظوری تاخیرکا شکار رہی۔ اجلاس میں پروکیورمنٹ کمیٹی کے ٹی اوآرزکی تشکیل نوکی منظوری تاخیرکاشکار، ایل ڈبلیو ایم سی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔