سٹی 42: لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگیا
شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس488 ریکارڈ، آب و ہوامضرصحت قرار دی گئی ۔
سی ای آر پی آفس کےاطراف شرح آلودگی 728 ریکارڈ کیا گیا ، اقبال ٹاؤن 720، عبداللہ کھوکھر ٹاؤن میں شرح آلودگی 652ریکارڈ کی گئی ۔ سول سیکرٹریٹ 501،برکی روڈپرآلودگی کی شرح 477ریکارڈ ہوا۔ ڈی ایچ اے فیزفائیو424، عسکری ٹین کےاطراف شرح آلودگی 393 ریکارڈ کی گئی ۔
طبی ماہرین کے مطابق شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں اورماسک کااستعمال لازم بنائیں۔
