ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز؛ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز؛ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے ۔ 

سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے  دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا ۔ ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری شدت سے جاری رہیں گے۔عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں ۔ 

صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ  تحسین پیش کیا ہے، کہنا ہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، کہنا ہے کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف 2 کامیاب  آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہنا ہے کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔