سٹی 42 : لاہور میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 9 کاریں چھینی گئیں، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے مجموعی طور پر 189 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 2، 2 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔ اسکے علاوہ کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 51 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 45 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ کینٹ ڈویژن کار چوری کے 38 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
پولیس ریکارڈ میں لکھا گیا ہے کہ سول لائنز ڈویژن سے 29، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15 کاریں چوری ہوئیں، جبکہ سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران کار چوری کے 11 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔