( انور عباس )تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق نے کی، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید نظامانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا تہران میں اجلاس منعقد ہوا ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کلیدی خطاب سے اجلاس کا آغاز کیا ۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق نے کی، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید نظامانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ دہشتگردی سے متعلق اسلام آباد کے تحفظات کا سنجیدگی سے حل ہونا ضروری ہے۔
پاکستان نے واضح کیا کہ وہ خطے میں امن، ترقی اور سکیورٹی کے فروغ کا خواہاں ہے تمام فریق مشترکہ ذمہ داری ادا کریں ۔