(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرپروازوں کو بریک لگ گئی اور 7 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں شامل ہیں۔
منسوخ ہونےو الی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اور121 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔