ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو بہنوں کا گینگ ریپ، پولیس نے چار ملزم گرفتار کر لئے، تین بدستور فرار

دو بہنوں کا گینگ ریپ، پولیس نے چار ملزم گرفتار کر لئے، تین بدستور فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: سندر کے علاقہ میں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے سانحہ کی درخواست سامنے آنے کے بعد پولیس نے چار نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔  پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ جمیلہ بی بی کی درخواست پر 7 ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ۔ 

سندر کے تھانے میں دو بہنوں کے ساتھ اسلھہ کی نوک پر گینگ ریپ کے سانحہ کی درخواست واقعہ کے دو دن بعد آئی۔ پولیس نے درخواست کو سنجیدگی سے لیا اور فوری کارروائی کر کے نامزد ملزموں میں سے چار کو گرفتار کر لیا ، باقی ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشش کر رہی ہے۔
 ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکیوں میں 24 سالہ ث اور اس کی چھوٹی بہن 18 سالہ ص شامل ہیں ۔ مقدمے کے نامزد ملزم طیب بشیر، عمیر جٹ، طیب منشاء، احمد رضا، قاسم، علی اکبر وٹو اور ضیاء الرحمان شامل ہیں ۔

بچیوں کے والد نے درخواست میں بتایا کہ ملزم طیب بشیر اور طیب منشاء  نے بہلا پھسلا کر  11 دسمبر کو  دونوں بہنوں کو اپنے ٹھکانے پر  بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنے  دیگر ساتھیوں کے ساتھ سگی بہنوں کو  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ان لوگوں کے پاس اسلھہ تھا اور یہ مسلسل دونوں بہنوں کو ڈراتے دھمکاتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ۔