امانت گشکوری: سائفر کیس میں سابق چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت 22 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بنچ تبدیل کر دیا گیا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل دےدیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہونگے، اس سے قبل جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ تھے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے ۔