لاہور؛ مدرسہ جاتے ہوئے 2 کم سن بھائی پر اسرار طور پر لاپتہ

لاہور؛ مدرسہ جاتے ہوئے 2 کم سن بھائی پر اسرار طور پر لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد :لاہور میں اورنج ٹرین پر سوار ہوکر مدرسہ جانے والے 2 کم سن بھائی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں کم سن بھائی اورنج ٹرین انارکلی سٹاپ سے واڑا گجراں جانے کیلئے روانہ ہوئے، تاہم 14 سالہ ارسلان عمر  اور  12 سالہ مرتضی عمر مدرسہ نہ پہنچ سکے۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچے 10 دسمبر کو 4 بجے ٹرین پر سوار ہوئے، ساڑھے 5 بجے تک مدرسہ نہ پہنچنے پر تشویش ہوئی۔ 
والد محمد عرفان نے اپنےبیٹوں کی تلاش میں مدد کیلئے تھانہ پرانی انارکلی درخواست دے دی۔