ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے پاس اس کیس میں 4 گواہ ہیں ، چاروں گواہوں کے بیان ایک ہی دن کرا سکتے ہیں ، انہیں پیش کرنے کیلئے ہمیں تاریخ دی جائے۔

 سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چلیں اسے دیکھ لیتے ہیں اور بعد ازاں کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا،وقفے کے بعد سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پیروی کریں گے جبکہ بشری بی بی کی جانب سے عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔

Ansa Awais

Content Writer