ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان کا سفر مسلسل جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 5 پیسے کم ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی تھی۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 224 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔