ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

pia flight operation
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پی آئی اے ملازمین کیلئے اچھی خبر،تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، پے گروپ ایک اور دو کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں پچیس فیصد ، پے گروپ تین اور چار کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ملازمین کی سنی گئی،تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،نوٹی فکیشن پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا،تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوا ہے۔

پے گروپ ایک اور دو کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ،پے گروپ تین اور چار کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بیس فیصد، انجینئرنگ افسر، پے گروپ پانچ اور چھ کے افسران کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد  اورایئرکرافٹ انجینئرز، کاک پٹ کریو،جنرل منیجرز، پے گروپ سات تا نو کے افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر نہیں ہوگا،ملازمت سے برطرف، جبری ریٹائرڈ ملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں ہوں گے،ایسے ملازمین جو چار ماہ سے زیادہ بغیرتنخواہ رخصت پر ہیں، ان کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں ہوگا،چھٹیوں سے واپس دفتر آکر کام شروع کرنے پر تنخواہ میں اضافے کے حقدار ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer