سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے صارف دشمن فیصلہ سامنے آ گیا،لیسکو میں ایک سے زائد بجلی کے کنکشن استعمال کرنے والوں کے اضافی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا ہے، دستاویزات کے مطابق ایک سے زائد کنکشن لینے والوں کے اضافی کنکشنز منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،قوانین کے برعکس لگنے والے ایک سے زائد میٹرز کو فوری طور پر منقطع کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، ذرائع بے بتایا کک لیسکو میں لاکھوں صارفین نے گھروں پر ایک سے زائد کنکشن لے رکھے ہیں۔
صارفین نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے کم یونٹس استعمال ہونے کی بنیاد پر زیادہ کنکشن لئے تاکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی قیمتوں سے بچا جا سکے، بجلی کے صارفین نے متعلقہ دفاتر سے ڈیمانڈ نوٹسز لیکر دیگر کنکشن لے رکھے ہیں، جس کی وجہبدے خلاف ضابطہ کنکشن منظور کرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔