جلسے کیلئے کرسیاں فروخت کرنے والے دکانداروں پر مقدمہ درج

جلسے کیلئے کرسیاں فروخت کرنے والے دکانداروں پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ریلیوں اور کارنر میٹنگز کے بعد پی ڈی ایم جلسے کے لئے انتظامیہ کو کرسیاں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی مقدمہ درج، پولیس نے دکاندار میاں شاہد، میاں عمران اور خریدار محمد شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے تحصیلدار اسماعیل شاہد کی مدعیت میں تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ دفعہ 144 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں شاہد کی دکان میاں پلاسٹک بند ہونے باوجود مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے چند روز قبل لکشمی چوک میں واقع ’بٹ کڑاہی‘ ریستوران کے مالک کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بٹ کڑاہی پر مسلم لیگی رہنماؤں کے کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور دیگر کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے۔