جعل سازی سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام

جعل سازی سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: جعل سازی سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام،  ن لیگی ایم پی اے میاں نصیر اور سیف الملوک کھوکھر کے خلاف اینٹی کرپشن میں دوالگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نصیر، سیف الملوک کھوکھر، محکمہ مال اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے خلاف ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوائے تھے، اینٹی کرپشن نے دونوں اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ڈی سی کے ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو ٹی ایم اے، کنورژن، سٹمپپ، ودہولڈنگ اور کمرشل فیس کی مد میں لاکھوں روپے نقصان پہنچایا، ڈی سی کے ریفرنس کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نے سیل ڈیڈ کی بجائے جعل سازی سے سرینڈر ڈیڈ کے ذریعے 226 کنال سے زائد رقبہ رجسٹر کروایا۔

سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاؤن کے اہلکار نصیر احمد کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں بائیس لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، ڈی سی لاہور کے ریفرنس کے مطابق ایم پی اے میاں نصیر، انکے بیٹے واسق اور بیگم فرزانہ نصیر نے مختلف فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو پندرہ لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان نے 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی خرید کر زرعی اراضی رجسٹرڈ کروائی، اینٹی کرپشن نے کماہاں سرکل کے بلڈنگ انسپکٹر عارف خان ، محکمہ مال اور ٹی ایم اے کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer