ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرا اور یاسر کی رواں ماہ شادی کی خبریں زیر گردش

اقرا اور یاسر کی رواں ماہ شادی کی خبریں زیر گردش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )   سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اقرا اور یاسر رواں ماہ شادی کریں گے۔ معروف شوبز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی رواں ماہ شادی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر اور اقرا دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

 بعد ازاں دونوں اداکاروں کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے لیے دعوتِ ولیمہ کی تقریب بھی رکھی جائے گی۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں شادی کا جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔

رواں سال ماہِ جون میں یاسر نے انسٹاگرام پر ایک سوال جواب کے سیشن میں اس بات کا بھی اقرار کیا تھا کہ وہ 2019 میں ہی شادی کریں گے۔

             

Shazia Bashir

Content Writer