ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹیچنگ ہسپتالوں کے مابین مریضوں کے ریفرل سسٹم پر کام شروع

ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹیچنگ ہسپتالوں کے مابین مریضوں کے ریفرل سسٹم پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے مابین مریضوں کے ریفرل سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا گیا، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس  پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو ٹیچنگ سے منسلک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہسپتالوں کے ریفرل سسٹم وضع کرنے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود اور پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر سمیع ممتاز سمیت محکمہ پرائمری ہیلتھ کے افسران اور ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی۔

پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال سے منسلک کرکے ریفرل سسٹم پر عملدرآمد کیا جائے گا، اجلاس میں ریفرل سسٹم کا فول پروف میکانزم وضع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔   ٹیچنگ سے منسلک ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال متعلقہ ٹیچنگ ہسپتال کو مریض بھجوائیں گے اور ریفر کئے گئے مریضوں کو مکمل علاج میسر ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer