پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو 1 کےوی سولر سسٹم دینے کی منظوری

پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو 1 کےوی سولر سسٹم دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر میں 50 ہزار گھرانوں کو 1 کےوی سولر سسٹم دینے کی منظوری، وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے۔ون کے وی سسٹم میں، 2سولر پلیٹیں ،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر چلائی جا سکے گی۔لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کردی۔بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ، سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل ، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔