ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گورنمنٹ گریجویٹ کالج  برائے خواتین پتوکی میں پرچم کشائی اور جشن آزادی تقریب

  گورنمنٹ گریجویٹ کالج  برائے خواتین پتوکی میں پرچم کشائی اور جشن آزادی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جشن  آزادی کی مناسبت سے  گورنمنٹ گریجویٹ کالج  برائے خواتین پتوکی میں پرچم کشائی اور شاندار تقریب  کا انعقاد ہوا۔ 

اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا
تلاوت کلام پاک کے بعد اساتذہ اور طالبات نے پرجوش تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔طالبات نے جھنڈیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
 پرنسپل یاسمین  اشرف   نے   آزادی کی اہمیت اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر صفیہ ہارون نے جذبہ حب الوطنی اور آزادی کی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کیا۔
تقریب کے اختتام پر  پرنسپل نے اساتذہ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔