ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی پر لاہور ریلوے اسٹیشن جگمگا اٹھا، پہلا ڈانسنگ فاؤنٹین نصب

جشنِ آزادی پر لاہور ریلوے اسٹیشن جگمگا اٹھا، پہلا ڈانسنگ فاؤنٹین نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: لاہور ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا میں شہر کا پہلا ڈانسنگ فاؤنٹین نصب کر دیا گیا، جس نے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے نصب کیا گیا رنگا رنگ فاؤنٹین شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

جشنِ آزادی کے موقع پر ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے علاقے کو بھی سبز و سفید تھیم سے سجایا گیا ہے۔ قومی پرچم کے رنگوں اور سبز و سفید برقی قمقموں سے سجا علاقہ رات کے وقت خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔

ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن کو بھی جشنِ آزادی کے رنگوں میں ڈھال دیا گیا ہے، جہاں عمارت کو سبز و سفید برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے اپنے دفاتر، پارکنگ پلازوں اور دیگر اہم مقامات کو بھی سبز و سفید روشنیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، جس سے شہر میں یومِ آزادی کی تقریبات کا جوش و جذبہ نمایاں ہو رہا ہے۔