ارباز خان:سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے پاکستانی قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور وطن کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو تہہ دل سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی پاکستان کا سب سے بڑا قومی اثاثہ ہیں، جو اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم سے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک لے جا سکتے ہیں۔