سٹی 42 : پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس پر سبز ہلالی پرچم سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔
آج کا دن اس پرچم کے نام جس کا ستارہ ہمارے سینے پہ سجتا ہے تو ہماری پہچان مکمل ہوتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد! ???????? pic.twitter.com/IHQWGiIPaV
— Babar Azam (@babarazam258) August 13, 2026
بابر اعظم نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی اور مزید لکھا کہ پاکستان کی پہچان ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہے، بابر اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔