سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں کل جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
سری نگر سے آمدہ خبروں کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر جمعہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کے مطابق 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری عوام بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ
آج 14 اگست کو دوپہر کے وقت مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کشتواڑ میں خوفناک بارشوں سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس سانحہ کے بعد مقبوضہ ریاست کی حکومت نے ریاست مین کل پندرہ اگست کو بھارت کی یومِ آزادی کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کر دی ہیں۔