ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا : خواجہ آصف  

قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا : خواجہ آصف  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

 خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

 وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔

 وزیردفاع نے مزید کہا کہ اس سال 700 شہدا نے جان وطن پرقربان کی، پی ٹی آئی کےکسی لیڈرنے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کےگھر جا کر افسوس کیا، بلکہ مخالفانہ بیان دیے، کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخرپاکستان ہے۔