بھارتی شائقین کےکیلئے مایوس کن خبر، عالمی سپورٹس ایونٹ بھارت سےباہر منتقل کر دیا گیا

World Snooker Championship shifted from India to Qatar, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں اسنکوکر کے شائقین کے لئے مایوس کن خبر یہ ہے کہ انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ بھارت سے منتقل کردی گئی۔

 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ اس سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلی جانا تھی۔ لیکن آئی بی ایس ایف نے لاجسٹک بنیادوں پر  سنوکر کی یہ اہم چیمپئین شپ قطر منتقل کردی۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ اب نومبر کے پہلے ہفتے میں دوحہ میں ہوگی۔

ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ بھی قطر شفٹ کردی گئی۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ  آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2021  پاکستان کے کیوئسٹ احسن رمضان نے قطر کے شہر دوحہ میں ہی جیتی تھی۔ 

 نوجوان کیوئسٹ احسن نے اپنی پرفیکشن سے دنیا کو متاثر کیا کیونکہ اس نے فائنل میں ایران کے امیر سرخوش کو 4-2 سے شکست دے کر بالآخر 6-5 سے فتح حاصل کی اور دوسرے کم عمر ترین - اور سب سے کم عمر پاکستانی - کیوئسٹ بن گئے۔  محمد یوسف کے بعد احسن پاکستان کے تیسرے سنوکر کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ چیمپئین شپ جیتی۔ محمد یوسف نے 1994 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔سنہ2022 کی چیمپئین شپ ترکیہ کے شہر اناطولیہ میں ہوئی تھی جو  ملائشیا کے لِم کول لیونگ نے جیتی تھی اور فائنل میں ان سے ہارنے والے اس مرتبہ بھی ایران ک ے امیرسرخوش تھے۔